چینی نائب سفیر زاوءلی جین کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ ، تاجروں کے اجلاس سے خطاب

چینی نائب سفیرکے تفصیلی خطاب سے تاجربرادری کے سی پیک پر تحفظات دور کرنے میں مدد ملی ہے، زاہد لطیف خان

راولپنڈی (سنہرادور): چین پاکستان کی اقتصادی ترقی بہتر بنانے اور صنعتی ترقی کی بحالی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کو بجلی کی قلت دور کرنے، بنیادی ڈھانچے کی بہتری ، بے روزگاری کے خاتمے اور صنعتی بحالی میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار چینی نائب سفیر زاوءلی جین نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمرا ہ کمرشل اور ٹریڈ قونصلر شین زی ہینگ اور لیو شی جی بھی ہمراہ تھے جبکہ اس موقع پرصدر زاہد لطیف خان، سینئر نائب صدرناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجروں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کوششیں قابل ستائش ہیں بیجنگ میں بزنس کانفرنس کے انعقاد کے لیے ہر ممکن معاونت کرے گا انہوں نے گوادر میں آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ چینی چیمبر آف کامرس اور چینی کمپنیوں کی شرکت کے لیے بھی معاونت فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے پاکستا ن کولوڈشیڈنگ اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کا سامنا تھا چین نے سی پیک کے تحت پاور سیکٹر اور انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایا کی آج واضع فرق دیکھا جا سکتا ہے سی پیک کے تحت بننے والے اقتصادی زونز کے لیے نو خصوصی زونز پر کام جاری ہے پاکستان میں صنعتی بحالی سے ہی ترقی آئی گی انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا فولادی دوست ہے اور دونوں ملکوں کے لوگوں کو قریب لانے کے لیے تجارتی رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے گااس سے پہلے صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ سی پیک پر نائب چینی سفیر کی جانب سے تفصیلی تبادلہ خیال سے تاجربرادری کے سی پیک پر تحفظات دور کرنے میں مدد ملی ہے ہمیں علم ہے کہ کچھ قوتیں سی پیک کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہیں اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں آج کے اجلاس کے بعد کئی شکوک و شہبات دور ہوئے ہیں ہمیں امید ہے کہ چین پاکستان میں اپنی سرمایاکاری میں مزید اضافہ کرے گا انہوں نے کہا کہ تجارتی روابط کے ذریعے دونوں ملکوں کے تجارتی و سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اس موقع پر نائب سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں