چین: انڈے کے برابر اولےگرنے سے عوام پریشان

چین کے پہاڑی علاقے گوانگ ژی میں شدید ژالہ باری ہوئی،انڈے کے سائز کے اولے دیکھ کر لوگ حیران و پریشان ہو کر رہ گئے۔

چین میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدیدژالہ باری نے جہاں عام عوام کومحفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور کردیا وہیں اس اچانک افتاد سے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔

پہاڑی علاقے گوانگ ژی میں انڈے کے برابر برفیلیگیندوںکی برسات نے ایک طرف عوام کو مشکلات میں ڈالا وہیں ان دیوہیکل اولوں کی بیس منٹ طویل برسات نے لوگوں کو گھروں میں مقید کر دیا۔

لوگ نہ صرف ان اولوں کی وجہ سے حیران دکھائی دئیے بلکہ اپنے پالتو جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کرتے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں