چین میں ہر سو چیری بلاسم کی بہار

پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو ہر ذی روح کوایک الگ ہی سکون دیتی ہے۔

چین میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے رنگ برنگے پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں وہیں فضا میں مہکتی پھولوں کی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ہے۔

چین کے شہرFuzhouمیں بھی کئی مختلف اقسام کے پھول کھل اٹھے ہیں جن میں مختلف رنگوں چیری بلاسم نے دلکش نظارے بکھیر دئیے ہیں۔

اس موقع پر یہ حسین منظر دیکھنے کئی سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور یہ نظارہ اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں