چین میں 1ہزار فٹ بلند پہاڑ پر نصب خطرناک ترین جھولا

چین میں 1ہزار فٹ بلند پہاڑکے سرے پر ایک خطرناک ترین جھولا نصب کیا گیا ہے جس کا مزے لینےخطروں کے کھلاڑی بھی پہنچ گئے ہیں۔

چین کے شہر Chongqing کے Wansheng Ordovician نامی تھیم پارک میں 1ہزار فٹ بلند پہاڑ کے سرے پر بنے جھولے کی سیر کے لیے خطروں کے کھلاڑیوں کا رش لگ گیا ہے جو اس جھولے پر بیٹھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

منفرد نوعیت کے اس خطرناک جھولے پر جھولا جھولتے ایڈونچر کے شوقین منچلوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حدمقبول ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف کچھ لوگ اس جھولے پر بیٹھنے سے خوفزدہ بھی ہورہے ہیں اور اس پر بیٹھنے کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے انتظامیہ کے مطابق جھولے پر بیٹھنے والے افراد اگر خوفزدہ ہوں توفضا میں رہتے ہوئے بھی جھولا رکوا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں