ڈالر اچانک کیوں مہنگا ہوا اور اب اس کی قیمت کہاں پر آ گئی ہے؟ سٹیٹ بینک کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی، ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانیوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے

کراچی (سنہرادور آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ”دی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان “ (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان کے رابطہ کرنے پر ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے کی انکوائری شروع کر دی ہے جس کیساتھ ہی ڈالر کی قیمت بھی واپس آنا شروع ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ نہیں ہوئی تاہم کچھ بیرونی ادائیگیاں اکٹھی ہونے کے باعث دباﺅ آیا، سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے پر انکوائری شروع کر دی ہے اور چیک کر رہے ہیں کہ کہیں کسی نے قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔
دوسری جانب دی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے سٹیٹ بینک سے رابطہ کر کے انکوائری کرنے کا کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا سٹیٹ بینک چیک کرے کہ دو گھنٹے کی ڈالر گیم میں کس نے مال بنایا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے انکوائری شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہونا شروع ہو گئی ہے اور کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں اس وقت ڈالر 107 روپے کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح ڈالر کی قیمت 105.50 روپے سے بڑھ کر 110 روپے ہو گئی تھی لیکن اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107.50 میں خریدا جا رہا ہے جبکہ 108.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں