ڈرامہ فلم اے رِنکل اِن ٹائم کافائنل ٹریلرجاری

ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور نئی فینٹسی ڈرامہ فلم اے رِنکل اِن ٹائم کافائنل ٹریلرجاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارہ اِیوا ڈووَرنے کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے جو مختلف تجربات کرتے ہوئے ایک دن اچانک لاپتہ ہو جاتا ہے۔

اس سائنسدان کی بیٹی اپنے باپ کی گمشدگی کا راز جاننے کیلئے عجیب و غریب مخلوق کی مدد سے دوست اور بھائی کے ساتھ خلاء میں سفر کرتی ہے اور ایسی خطرناک دنیا میں پہنچ جاتی ہے جہاں سے اپنے سائنسدان باپ اور اپنی جان بچا کر نکلنا نہایت مشکل ثابت ہوتا ہے ۔

جِم وائیٹیکر اورکیتھرین ہینڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی رائٹر میڈیلین ایل اینگل کے مشہور ناول پر مبنی ہے جس میں مشہور میزبان اوپرا وِنفرے سمیت نامور اداکار ریزویٹر اسپون ،کرس پائن، اسٹورم رِیڈ ، زیک گیلی فیاناکس اورمنِڈی کیلنگ اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ں گے۔

فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت کل9مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں