ڈرامہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستان تھیٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل

لاہور،30جنوری:۔۔۔لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام دوروزہ منٹوڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ فیسٹیول کے پہلے روز عالمی شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے دو ڈراموں جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور منٹو سے ملئے شامل ہیں،سے ماخوذ ڈرامے الحمراء کے پلیٹ فارم پر پیش کئے گئے جنہیں بھرپور عوامی پذیرائی ملی اور نوجوانوں نے اس ڈرامہ فیسٹیول کو سماجی ومعاشرتی ترقی کیلئے ناگریز قرار دیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے منٹوڈرامہ فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ سعادت حسن منٹو ادب کے میدان کی عظمت ہیں،انھوں نے اعلیٰ اقدار کا پر چار بلند کیا، سعادت حسن منٹو نے سماج کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کئے رکھی ہیں جس پر ہم انھیں جس قدر بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہیں کم ہیں۔اطہر علی خان نے مزید بتایا کہ الحمراء آرٹس کونسل کا پلیٹ فارم فعال اور متحرک ہے،یہاں احسن روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فنون لطیفہ کی آبیاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے منٹوڈرامہ فیسٹیول کے دوسرے اور آخری روز دو ڈرامے دفعہ292اور یہ تھا منٹو پیش کئے گئے۔فیسٹیول میں منٹو کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں