ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام سپورٹس مقابلے اختتام پذیر

راولپنڈی(سنہرادور): ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام جمناسٹک، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے – راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 150 بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا- ٹیبل ٹینس میں ندیم ساجد، صنم یاسین اور رفیق سرحدی ، بیڈمنٹن میں خالد جنجوعہ راجہ ممتاز اور رئیس احمد جبکہ جمناسٹک کے مقابلوں کے انعقاد میں شہزاد احمد اور مدثر علی نے اہم کردار ادا کیا-
فائنل کے مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے – انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں سپورٹس مقابلوں کے علاوہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئی سپورٹس سکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی- انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں پہلے خواتین سکوائش کمپلیکس اور پہلی خواتین ہاکی آسٹروف کی تعمیر سے خواتین میں کھیلوںکا رجحان پیدا ہوگا- انہوں نے مزید کہا کہ مری اور کوٹلی ستیاں جیسے علاقوں میں گراؤنڈز کی تعمیر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس محمدعامرجان اور وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی سپورٹس کے شعبے کی ترقی میں دلچسپی کی مظہر ہے جس نے نوجوان کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں