ڈکیتی و رھزنی کا الزام، پانچ ملزمان گرفتار، رینجرز

 پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے2 ملزمان کامران الدین عرف لنگڑا اور سید راشد علی شاہ بخاری عرف میمن کو گرفتارکرلیا،  جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ 

گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مار جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔جبکہ ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان مصب الرحمن، محمد مہتاب اور اسد علی کو گرفتارکیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 

ڈکیتی و رھزنی کا الزام، پانچ ملزمان گرفتار، رینجرز

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمدکیا گیا ہے، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان رینجرز (سندھ) نے اندرون سندھ  ضلع بدین کی تحصیل شہید فاضل راہو کے علاقے گولارچی میں نکرجی شاخ RD-45 پرپانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 16کلو میٹر نہری علاقے کے 2 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن،موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا۔علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی ، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں