کابل سرزمین غیر محفوظ، حکومت کا صرف 18فیصدحصے پرکنٹرول باقی

کابل: امریکی حمایت یافتہ کابل حکومت کے زیرکنٹرول صرف 18فیصد علاقہ رہ گیا ہے۔ پیر کو شائع ہونیوالی رپورٹس میں اس امر کا انکشاف ہوا کہ افغانستان کے زیر کنٹرول صرف 18فیصد حصہ رہ گیا ہے جو انتہائی خطرناک ہے،اگر جلد از جلد حکو مت کی جانب سے کوئی موثر عمل اختیار نہ کیا گیا تو بہت نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ زیر کنٹرول حصے پر بھی حکومتی گروپوں میں چپقلش انتہا پر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے شمالی افغان صوبہ بلخ کے گورنر عطا محمد نور استعفیٰ دیکر سبکدوش ہونے سے انکار کرچکے ہیں اور ساتھ ہی کئی گورنر صدر اشرف غنی کے قابو میں نہیں ۔مخالف گورنروں سمیت افغان صدر بھی طالبان کےخلاف ہیں لیکن ان کی آپس کی لڑائی امریکہ کو مزید مشکلات سے دوچار دیتی ہے جبکہ امریکہ باغیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ نے ان کےخلاف بم حملہ مہم بھی شروع کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں