کاغذاتِ نامزدگی آج سے وصول کیے جارہے ہیں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے وصول کیے جاسکیں گے، جبکہ 8جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے طے کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی ویسے ہی رہیں گے جیسے الیکشن ایکٹ میں طے کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کاغذاتِ نامزدگی کی تبدیلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

سیاسی جماعتیں خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں 8جون تک جمع کراسکیں گی، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو ہی آویزاں کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق برقرار رہیں گے،شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی،اپیلیٹ ٹریبونل 26 جون تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

27 جون کو امیدواروں کی فہرست دوبارہ جاری کی جائے گی،جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 28 جون کو واپس لے سکیں گے۔

انتخابی نشان کے ساتھ امیدواروں کی فہرست 29جون کو جاری کی جائے گی اور 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں