کالا باغ ڈیم پر بھی اسٹڈی کروں گا،فیصل واوڈا

کراچی…وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر پر چل پڑا ہے۔مہمند ڈیم کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ اپوزیشن مہمند ڈیم کو بھی کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنانا چاہتی تھی۔بازو مروڑنا جانتا ہوں۔ کالا باغ ڈیم کی بھی اسٹڈی کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خصوصا مراد علی شاہ سے اچھی کو آرڈینیشن ہے۔ عمران خان کی ہدایت کے مطابق سندھ حکومت کا بازو بننا چاہتے ہیں تاکہ کراچی اور سندھ کی خدمت کی جاسکے۔پیپلز پارٹی سے مخالفت اور انا کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔یہ حقیقت ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور ہمیں مل کر چلنا ہے۔وفاقی وزرا کے بیانات غلط نہیں مگر احتساب کا عمل آزاد ادارے کررہے ہیں اور یہ کریڈٹ میں نہیں لے سکتا۔ حکومت اور پیپلز پارٹی کو ایک پیچ پر آنا ہوگا۔ فیصل واڈا نے کہا کہ کئی معاملات میں اٹھارویں ترمیم آڑے آجاتی ہے جو صوبائی اختیار کا معاملہ ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بحیثیت وزیر میں ڈاکٹر بھی ہوں۔کالا باغ ڈیم کو بھی اسپتال پہنچائیں گے تاکہ اس کی سانسوں کو چیک کیا جاسکے۔ایک پاکستانی کی حیثیت سے کالا باغ ڈیم کی اسٹڈی ضرور کروں گا تاکہ جان سکوں کے آخر مسئلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں