کترینہ اپنے 15 سالہ فلمی سفر پر کتاب لکھیں گی

کترینہ کیف کی خوبصورتی ایک دنیا دیوانی ہے،لیکن کتنے لوگ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کو انڈسٹری میں 15 سال ہوگئے ہیں۔

کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیریئر پر کتاب لکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ کتاب میں اس دوران ملنے والی تمام مشکلات،ناکامیوں ،کامیابیوں، فلم انڈسٹری میں اپنے اتار چڑھائو سے جڑی اور سیکھی گئی ہر بات تحریر کرنا چاہتی ہوں۔

بالی ووڈ کی سپر اسٹار 34 سالہ کترینہ کیف کے مطابق انہیں فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، وہ سخت دبائو کا شکار رہیں۔

کترینہ کیف جواب 34 برس کی ہوگئی ہیں،2003 میں فلمی سفر کا آغاز کیا ،اس دوران انہوں نے بالی ووڈ کے تینوں خانوں کے ساتھ فلمیں کیں،لیکن ان کی جوڑی کو سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ زیادہ سراہا گیا ہے۔

3 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کترینہ کیف کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں،لیکن ان کے کھاتے میں عجب پریم کی غضب کہانی ،ریس ،دھوم تھری،سنگھ از کنگ ،ایک تھا ٹائیگر ،پارٹنر،ویلکم،دے دھنا دھن،زندگی نہ ملے گی ،جب تک ہے جاں ،ٹائیگر زندہ ہے اور جگا جاسوس جیسی فلمیں بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہناتھاکہ میں چاہتی ہے کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی کیسے حاصل کی کا جواب کتاب لکھ دوں ۔

کترینہ کیف جن کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے بزنس کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں ،اب ان کی میگا بجٹ کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان ‘ کی ریلیز کا ان کے مداح انتظار کررہے ہیں ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 15 سالہ فلمی کیریئر کے دوران ان کا مقصد فلم انڈسٹری میں خود کو منوانا تھا ،ان کی منصوبہ بندی میں ’پلان بی‘ نام کی کوئی چیز نہ تھی ،کیونکہ اس کا مطلب ناکامی ہے اور میں ناکام نہیں ہونا چاہتی تھی،اس لئے سخت محنت اور لگن سے کام کیا۔

کترینہ کیف نے وقت اور حالات کو انسان کا سب سے بڑا استاد قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں