کراچی،بچہ بازیاب نہ ہوسکا، پولیس کارروائیاں، 5 گرفتار

کراچی میں 2ہفتے قبل اغواء ہوئے 4سال کے بچے کے کیس میں نہ تو تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت ہوسکی اور نہ ہی بچہ بازیاب ہوسکا، دوسری جانب شہر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

قائد آباد کے علاقے سے دوہفتے قبل نامعلوم ملزمان چار سالہ مدثر کو اغواء کرکے لے گئے ، اہل خانہ نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی لیکن اب تک پولیس مغوی کو بازیاب نہیں کراسکی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے ، جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد نے مدثرکو اغوا کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر فیکٹری میں کام کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شریف آباد پولیس نے علاقے میں چھاپا مار کارروائی کے دوران 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزمان اسٹریٹ کرائم ، گھروں میں ڈکیتی اور دیگر کئی وارداتوں میں ملوث تھے ، پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں