کراچی، بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بھائی کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کرکے خودکشی کرلی۔

پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں مرد راستے میں دم توڑ گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق خالد نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی حامد کو قتل اور بھابھی کو زخمی کیا اور اس کے بعد خود بھی خودکشی کرلی، واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس پی طاہر نورانی کا کہنا ہےکہ واقعے میں استعمال ہونے والی نائن ایم ایم پستول تحویل میں لے لی گئی ہے، زخمی خاتون کا بیان لینے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں