کراچی، سچل گوٹھ، منظور کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن

کراچی کے علاقے سچل ائیر پورٹ، منظور کالونی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا۔

سچل اور ائیرپورٹ کے علاقوں میں پولیس اور رینجرزکے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران علاقےداخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی ۔

آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے منتقل کیا گیا تاہم شاہم شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد رہا کردیا گیا۔

رینجرزنے منظور کالونی سیکٹر F اور اطراف میں سرچ آپریشن میں اہلکاروں کی بڑی تعداد نے 12 سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ذریعے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق بائیومیٹرک مشین کے ذریعے کی گئی ۔

واضح رہے کہ ان علاقوں میں آپریشن پی ایس ایل4 کے میچز کے سیکیورٹی پلان کے تحت کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں