کراچی، پی ایس پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پی ایس پی رہنمامیر عتیق تالپورکی گاڑی پر فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں جسکا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل میر عتیق تالپور ڈیفنس خیابان شہباز میں اپنی فیملی کے ہمراہ تھے جب ان پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساوتھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

واقعے کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں