کراچی:پٹرول پمپ پرخوفناک آگ بھڑک اٹھی

کراچی:اورنگی ٹاؤن کےعلاقے میں میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ چارموٹرسائیکلیں اوردو فلنگ مشینیں بھی زد میں آگئیں۔ فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے چار موٹر سائیکلوں اوردو فلنگ مشینوں کو لپیٹ میں لے ۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ موٹرسائیکل کی آئل ٹینکرکو ٹکر لگنے کے باعث لگی۔
فائربریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کرشعلوں کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی ٹھوس وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں