کراچی تجاوزات آپریشن میں نا انصافی نہیں ہوگی،عمران

کراچی….وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے۔اتوارکووزیر اعظمسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے۔بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا ور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں۔ آپ کے پاس اس لئے آیا ہوں کے آپ ہمیں تجاویز دیں ۔ذرائع کے مطابق وفد کی طرف سے حکومت کی مالیاتی پالیسی پر مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی گئی۔دریں اثناءعمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ تجاوزات آپریشن میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔وزیر اعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔شہر قائد کو اس کا وقار اور دوبارہ معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں