کراچی: جھگڑے میں 8 افراد زخمی، 16 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور قائد آباد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ قائد آباد میں ایک جھگڑے کے دوران 8 افراد زخمی ہو گئے۔

قائد آباد پولیس نے شیر پاؤ کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 12 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان اس سے قبل ڈکیتی، اقدام قتل، منشیات فروشی سمیت دیگر وارداتوں ملوث ہیں۔

گلشن اقبال کے علاقے میں پولیس نے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت عادل، فیض، ناصر اور چاند کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 4 پستول، 5 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں ملی ہیں، ان میں سے ایک موٹر سائیکل قائد آباد کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔

ادھر قائد آباد گلشن بونیر میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران تلخ کلامی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کردیا۔

جھگڑے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں