کراچی: دھماکا خیز مواد سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی نے کراچی سے غیر قانونی طور پر دھماکا خیز مواد سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انچارچ سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کےمطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر ایک کارروائی کے دوران مذکورہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈائنامائٹ کی 50اسٹکس، 93 ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوز وائر برآمدہوئے ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا کہ ملزم غیر قانونی طور پر دھماکا خیز مواد کی سپلائی کرتا تھا، ملزم کا تعلق مہمند سے ہے، جس سے مزید تفتیش جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں