کراچی: شارٹ فال دگنا، لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا امکان

کراچی والوں پر گرمیاں بھاری گزریں گی ، لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط رہےگا۔

کراچی شہر کو بجلی سپلائی کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے دوران لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے، رمضان میں بھی بجلی غائب رہنے کا خدشہ ہے۔

کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر ابلاغ سعدیہ داد کا مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شارٹ فال دگنا ہونے کے باعث رمضان المبارک اور ویسٹ انڈیز کی سریز کے دوران بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے،لیٹ سرچارج نیپرا کے قوانین کے تحت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے اور اسٹریٹیجک ادارے لیٹ سرچارج سے مستثنیٰ ہوسکتے ہیں، ایس ایس جی سی سے معاہدے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

سعدیہ دادا کا مزید کہنا تھا کہ گیس سیلز معاہدہ پہلے بھی نہیں تھا لیکن سپلائی جاری تھی اور اس وقت کے ای کو 2200 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تیل سے کتنی بجلی پیدا ہورہی ہے جلد بتا دیں گے جبکہ گیس کم ہونے سے 500 میگاواٹ شارٹ فال ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں