کراچی: ملیر اور گڈاپ میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

کراچی میں ایئرپورٹ کے اطراف ملیر کے علاقوں اور گڈاپ میں پولیس کا کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق آپریشن کے دوران گڈاپ کی یثرب کالونی اوراطراف کے راستےسیل کیے گئے ،شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں بھی آپریشن جاری ہے۔

آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے،جس کے دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

آپریشن تاحال جاری ہے اور فی الحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں