کراچی میں آج گردآلود تیز ہوائیں چلیں گی

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں گردآلود تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد، سکھر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں گردآلود ہوائیں چلیں گی اور ان علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گردآلود تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں