کراچی میں بگڑے رئیس زادوں نے ایک اور نوجوان کو قتل کردیا

کراچی : کراچی میں ایک اور نوجوان بگڑے رئیس زادوں کا شکار ہوگیا، جھگڑا سی وی پر ریس کے دوران ہوا، مقتول نوجوان کی گاڑی ایک رئیس زادے کی موٹر سائیکل سے ٹکرائی، جھگڑا ہوا تو رئیس زادے کی حمایت میں ایک ڈبل کیبن گاڑی آئی جس نے گولیاں برسادیں، جس سے ظافر جاں بحق اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مرکز ملزم سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا،
امیرزادوں کے بگڑے کارنامے، موٹر سائیکل ریس خونی تصادم میں بدل گئی، کراچی کے علاقے سی ویو کلفٹن میں پہلے جھگڑا اور پھر گولیاں چل گئیں، نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر بنگلے پر چھاپہ مار کر مرکزی ملزم واحد برنی سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لی، واردات میں استعمال ہونے والی جیپ تھانے پہنچا دی گئی۔
سماء نے جیپ کی تصاویر بھی حاصل کرلیں جس میں 4 مبینہ ملزمان کو سوار دیکھا جاسکتا ہے۔
صبح دو دریا پر ریس کے دوران گاڑی نے بائیک سوار کو ٹکر ماری، جس کے بعد بائیک سوار کے دوستوں نے کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کردی تھی، واقعے میں ظافر جاں بحق اور زید زخمی ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں