کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہر قائد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھر، مکران، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی اور نصیرآباد میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں