کراچی میں ڈبل سواری کرنیوالوں کی چیکنگ شروع

کراچی سمیت سندھ بھر میں علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے پے در پے واقعات کے پیش نظر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کو نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے والے افراد کی چیکنگ کی مہم کا فوری آغاز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ پولیس کو جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ڈبل سواری کرنے والے افراد ملوث تھے، جس کے پیش نظرحساس علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ فوری شروع کی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری کرنے والے مشکوک افراد کو روک کر ان کی جامع تلاشی لی جائے، مشکوک موٹرسائیکل کو بھی مکمل طور پر چیک کیا جائے۔

حکم نامے کے مطابق کلینکل ماسک، ہیلمٹ اور ٹوپی پہنے افراد کو لازمی چیک کیا جائے، اس مہم کو کراچی سمیت سندھ کے ہر ضلع میں 15 جنوری تک جاری رکھا جائے گا۔

کراچی سمیت سندھ کا ہر ضلع روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آئی جی آفس ارسال کرے گا، حکم نامے میں ڈی آئی جیز کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں