کراچی میں کریم آباد پل کی مرمت مکمل، ٹریفک بحال

کراچی میں کریم آباد کے خستہ حال پل کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا، پل پر اب ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

کراچی میں شارع پاکستان پر کریم آباد کے قریب قائم پل خستہ حالی کا شکار ہوجانے کے باعث اس کے جوڑوں کو ملانے والا حصہ کمزور ہونے کے بعد جھڑ کر ختم ہوگیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق پل کی یہ حالت ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی تھی، تاہم اب پل کی مرمت کا کام مکمل کردیا گیا ہے اور اس پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں