کراچی میں 10 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

کراچی کے علاقے بن قاسم میں 10 سال کی بچی کا زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا،لاش پانی کی ٹنکی سے برآمد ہوئی۔

ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے نشان موجودہیں، جس کے بعد اسے قتل کیا گیا۔

اہل خانہ کا بتایا کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد سے اس کا والد بے ہوش ہے، اس موقع پر اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ خدیجہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

خدیجہ کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ ان کاکسی سے کوئی لین دین یا دشمنی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی خدیجہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں