کراچی :ون ویلنگ ، بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ایکشن

پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے غیر قانونی نمبر پلیٹ پر فیصل واوڈا کی گاڑی کو روک لیا

کراچی (سنہرادور آن لا ئن ) کراچی میں صوبائی وزیر داخلہ نے دو دریا کے علاقے میں موٹر بائیکرز اور ون ویلرز کے خلاف صبح سویرے آپریشن کیا، پولیس نے فیصل واوڈا کی گاڑی کو غیر قانونی نمبر پلیٹ پر روک لیا، سہیل انور سیال کا کہنا تھا دنیا کے بڑے شہروں میں کراچی سے زیادہ سٹریٹ کرائمز ہیں۔
وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے دو دریا کا دورہ کیا۔ پولیس نے علاقے میں پھرتیاں دکھاتے ہوئے سنیپ چیکنگ کے دوران نامکمل کاغذات پر کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لیں۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی کو بھی غیر قانونی نمبر پلیٹ پر روک لیا۔ سہیل انورسیال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ون ویلنگ روکنے میں اداروں کے ساتھ والدین کو بھی تعاون کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ نے بتایا شہریوں کی شکایات سوشل میڈیا پر موصول کرنے کیلئے ٹیم بنائی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال اپنے دورے کے دوران سی ویو کے علاقے میں سائیکلنگ کرنے والوں سے بھی ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں