کراچی :پی ایس ایل فائنل کیلئے سیکورٹی کی فل ڈریس ریہرسل

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے 25مارچ کو ہونے والے فائنل کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے آج فل ڈریس ریہرسل کی جارہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کےاطراف سیکورٹی سخت کی گئی ہے، پولیس،رینجرزاور حساس اداروں کےاہلکار اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن اپنی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیجیں گے ۔

ادھر محکمہ داخلہ نے سیکریٹری صحت سندھ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال کو نیشنل اسٹیڈیم میں 6بستروں کے عارضی اسپتال قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لئے ا سٹیڈیم میں 6بستروں عارضی اسپتال قائم کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عارضی اسپتال میں تمام بنیادی سہولیات، ادویات، اوزار ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہوں جبکہ 35 ایمبولینسیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 22فروری کی شام کو دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں کرکٹ اسٹارز کے ساتھ کئی دوسرے ستارے جلوہ افروز ہوں گے۔

رنگا رنگ تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور نئی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے افتتاحی تقریب کا پرومو جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں