کراچی: ڈیفنس میں 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں انسدادِ ہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم سمیت 5افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

کراچی: ڈیفنس میں 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص ویگو گاڑی میں سوار تھا اور گاڑی کے پیچھے ایک نیلی رنگ کی کلٹس گاڑی بھی موجود تھی جس میں 3 مسلح افراد سوار تھے، جبکہ ملزمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر بھی مسلح شخص موجود تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیابانِ بخاری میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں