کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5  وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہدف کے جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 اعشاریہ 1 اوورز میں حاصل کیا۔

کراچی کی جانب سے سب سے نمایاں کھلاڑی لیونگ اسٹون رہے جنہوں نے 34 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخاراحمد 33 اور کراچی کے کپتان عماد وسیم 19 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ بابر اعظم 11، کولن منرو 15 کولن انگرام 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور کی جانب سےلامی چھانے نے دوکٹ حاصل کی جبکہ یاسر شاہ، حارث رؤف اور وائز کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پی ایس ایل 4، کراچی نے لاہور کو شکست دیدی

واضح رہے کہ 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 5وکٹ کے نقصان پر134 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو ابتداء ہی میں نقصان اٹھانا پڑا، وکٹ کیپر بیٹسمین گوہر علی صرف چار رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر محمد عامر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ابھی اسکور 42 ہی ہوا تھا کہ دوسرے اوپننگ بیٹسمین فخرزمان بھی صرف 18رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

مجموعی اسکور میں صرف پانچ رنز کے اضافے پر حارث سہیل 20 رنز کی اننگز کھیل کر افتخار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئےجبکہ کورے اینڈرسن کو 22 رنز پر عمر خان نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اے بی ڈیولیئرز سب سے زیادہ 33 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر عمر خان کو کیچ دے بیٹھے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 2چوکے شامل تھے۔

سہیل اختر دھواں دار 29 اور وائز 3رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، یوں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے افتخار احمد نے دو، جبکہ عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، عثمان شنواری اور ڈنک کی جگہ آرون سمرز اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز نے اب تک 6 میچ کھیل کر تین جیتے اور تین ہارے، یوں اس کے پوائٹنس کی تعداد 6 ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے بھی مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے ہیں، 2 میچز جیتے اور چار میں شکست کے بعد 4 پوائنٹس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں