کراچی کنگز کی لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، عثمان شنواری اور ڈنک کی جگہ آرون سمرز اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز نے اب تک 6 میچ کھیل کر تین جیتے اور تین ہارے، یوں اس کے پوائٹنس کی تعداد 6 ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے بھی مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے ہیں، 2 میچز جیتے اور چار میں شکست کے بعد 4 پوائنٹس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں