کراچی: کھارادر کے فلیٹ میں آگ لگ گئی، بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کھارادر میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ میں لگنے والی آگ نے ایک سال کے بچے کی جان لے، جبکہ دو بچوں کو بچا لیا گیا۔

والدین بچوں کو اکیلا چھوڑ کر کام کاج کے لیے نکلے ہوئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

کراچی کے علاقہ کھارادر میں واقع رادھا کشن بلڈنگ کی تیسری منزل پر موجود فلیٹ میں آگ لگ گئی، واقعے میں ایک سال کا ایان جان سے گیاجبکہ ریسکیو اداروں نے دو بچوں کو بچا لیا۔

پولیس کے مطابق بچوں کی ماں گھروں میں صفائی کا کام کرتی ہے، جو تینوں بچوں کو چھوڑ کر کام کاج کے لیے گئی ہوئی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملی تو فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچیںلیکن اس سے پہلے ہی پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم فائربریگیڈ نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

بچوں کا والد نجی سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ ہے، وہ بھی واقعے کے وقت ڈیوٹی پر تھا جبکہ پولیس اور ریسکیو اداروں نے ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قراردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں