کراچی کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

کراچی کے ساحل کے قریب تیل کی تلاش کے بڑے اسٹیشن کے لیے آلات کی سپلائی کے لیے جہاز کے پی ٹی پہنچ گئے۔

یہ بحری جہاز ساحل سے 230 کلومیٹر دور ’مدرآف آل رگز‘ کو آلات پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر علی زیدی اس ضمن میں کہتے ہیں کہ تیل کی تلاش کے لیے ایگزون موبل اور ای این آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے سمندر سے عالمی پیمانے پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے دعاگو ہیں، ان شاء اللہ اس حوالے سے اچھی اور بڑی خبر ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں