کراچی: ہل پارک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن آج ہوگا

کراچی کے ہل پارک میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی آج کی جائے گی، کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل نے کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

میٹروپولیٹن کمشنر سیف الرحمان کے مطابق ہل پارک میں قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی آج صبح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم کے تحت کی جائے گی، ہل پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے پولیس و رینجرز کی نفری طلب کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ ہل پارک سمیت شہر کے چھوٹے بڑے پارکوں میں تاحال تجاوزات مافیا قابض ہے ، جبکہ عدالتی احکامات کے برخلاف اس سمیت دیگر پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں