کراچی ہم آ رہے ہیں، ڈیرن سامی

لاہور: پی ایس ایل کی دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سامی نے کراچی کے شائقین کو تیار رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کریں۔سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ کراچی ۔۔۔۔ہم آ رہے ہیں، آپ سب پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لئے اسٹیڈیم میں آئیں اور پیلی شرٹس پہن کر آئیں، ان شاءاللہ ہم فائنل جیتیں گے۔“واضح رہے کہ پشاور زلمی نے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول فائنل میں دفاعی چیمپیئن زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں