کشمیر میں محاصرے کے دوران فائرنگ، 2 کشمیری شہید

قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے، ہندواڑہ میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکےمزید2 کشمیری شہید کردئیے جبکہ ضلع اننت ناگ میں کرفیو نافذ،وادی میں فورسز کی تعداد بڑھادی گئی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے رات گئے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے اننت ناگ میں کرفیو نافذ کررکھا ہے جبکہ سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارت نے سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں