کلب روڈ کو دو دن کیلئے ون وے کرنے کافیصلہ

کمشنر کراچی کے حکم کے مطابق کلب روڈ کو دو دن (یعنی 30 اور 31 مارچ 2019) تک آزمائشی طور پر یک طرفہ ٹریفک کے لیے ون وے ہوٹل میٹروپول سے جانب پی آئی ڈی سی استعمال کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک سے ٹریفک براستہ کلب روڈسے میٹروپول کی جانب جانے پر پابندی ہوگی، اسی طرح شاہین کمپلیکس سے براستہ پی آئی ڈی سی کلب روڈ کی جانب بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ (للی برج) سے آنے والی ٹریفک کو کلب روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق میٹروپول سے براستہ کلب روڈ ٹریفک کو پی آئی ڈی سی کی جانب جانے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں