کلثوم نواز دوبارہ اسپتال میں داخل ، شوہر اور بیٹی سے ملاقات کی خواہش

لندن: سابق و زیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت اچانک بگڑ گئی ۔ دوبارہ لندن کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال گئی تھیں ۔ طبعیت خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے اسپتال میں داخل کر لیا ۔ تمام ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں گے۔ اس کے بعد ہی صحت کے حوالے سے کچھ کہا جا سکے گا۔نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کی تیماری داری کیلئے اسپتال میں موجود ہیں۔ کلثوم نواز نے شوہر اور بیٹی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سابق و ز یر اعظم نواز شریف نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان 5منٹ تک گفتگو ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں