کل رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا

پاکستان بھرکے ایئرپورٹس میں کل رات 12 بجے تک پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس جاری کیا ہے کہ کل رات 12 بجے تک پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستانی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایئرپورٹ مینیجر لاہور نے اندرون ملک اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تاحکم ثانی روک دی تھیں۔

اس کے علاوہ چائنا گوانگزو سے آنے والی پرواز کو بھی واپس بھجوا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں