کم جونگ اون نے ملک بھر میں ٹیلی فون نمبرز تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا میں 500 صفحات پر مشتمل ایک فون ڈائریکٹر ی ملک سے باہر اسمگل کر دی گئی ہے جس میں متعدد سرکاری اور حساس اداروں کے نمبر بھی موجود ہیں،متعدد ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ اس ڈائریکٹری کے چند صفحات جنوبی کوریا کی ایک نیوز ویب سائٹ پر بھی شائع کر دیے گئے ہیں۔

اس واقع کے بعد شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے ملک بھر میں ٹیلی فون نمبرز تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ،علاوہ ازیں شمالی کوریا کی سیکیورٹی فورسز نے اس معاملے میں ملوث افراد کو غداری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں اب بھی بڑے پیمانے پر لینڈ لائن کے ذریعے ٹیلی فونک رابطے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ معاملہ شمالی کوریا میں کافی سنگین حیثیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں