کنٹرول لائن پر فائرنگ،8سالہ لڑکا جاں بحق

راولپنڈی: انڈین فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاجوٹ گاوں میں بلااشتعال فائرنگ سے8 سالہ لڑکا ایان جاں بحق ہو گیا۔ ترجمان نے کہا کہ شہری آباد ی پر فائرنگ کھلی جارحیت ہے۔ نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے سے انڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں