کوئٹہ، زرعون روڈ پر واقع چرچ پر2 خودکش بمباروں کا حملہ،ایک شخص ہلاک،20 زخمی،فورسز کی کارروائی میں دونوں ہلاک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے زرعون روڈ پرواقع چرچ کے قریب دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور20 زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق کرسمس ڈے کے حوالے سے چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشتگردوں نے حملہ کردیا،دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیااور چرچ کے اندر دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق چرچ پر 2 خودکش بمباروں نے حملہ کیا،ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرے کو سکیورٹی فورسز نے گیٹ کے قریب موت کے گھاٹ اتار دیا،علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے طلب کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں