کوئٹہ ،نوحصار میں خودکش حملہ،4ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خوبی تالاب کے علاقے میں واقع ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوحصار کے علاقے میں دھماکا ہوا، جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ایف سی اور لیویز کےکیمپ پر خودکش حملہ ہے، بعض اطلاعات کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی فائرنگ بھی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب دھماکا ہو گیا۔

دھماکا ہوتے ہی لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ ہی میں سمنگلی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں