کوئٹہ: آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا

وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کینٹ آمد کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کا آرمی ایوی ایشن بیس پر استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا سوشل میڈیا (ٹوئٹر اور فیس بک) پر اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئیبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس اور کوئٹہ ژوب شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے وہ گوادر کا دورہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں