کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس کا ٹرک سے تصادم، 6 افراد ہلاک

بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب آرسی ڈی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال اوتھل منتقل کیاجارہاہے۔

زرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں