کوئٹہ: ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ واقع میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی محفوظ رہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کہتے ہیں ابتدائی شواہد کےمطابق 3افراد نےگاڑی پر دواطراف سےفائرنگ کی۔

گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے ڈی ایس پی محفوظ رہے، جبکہ شہید ہونے والے اہلکار گاڑی کے پچھلے حصے میں ہونے کی وجہ سےفائرنگ کی زد میں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نےبلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی تھیں لیکن انہیں سر پر گولیاں لگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں