کوئٹہ: ہزار گنجی کی فروٹ منڈی میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق


کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی کی فروٹ منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوئٹہ: ہزار گنجی میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں، امدادی کام جاری ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد کے جاں بحق اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو دھماکے کے مقام کے قریب نہیں جانے دیا جا رہا ہے تاکہ امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں